آج کل،انگیجمنٹ رِنگ خریدنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ لوگوں کے پاس اتنے آپشنز ہیں جن میں سٹونز، شیپس، اور ڈیزائنز کہ ایک چیز کا انتخاب بہت پیچیدہ ہو جاتا ہے۔ اور اگر آپ کو ڈائمنڈ پسند ہے، تو ایک اور سوال آتا ہے: لیب گرون ڈائمنڈ لیں یا نیچرل مائنڈ ڈائمنڈ
اس سوال کا جواب دینے کے لیے، پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ ان دونوں میں کیا فرق ہے۔ کیا لیب گرون ڈائمنڈ نیچرل ڈائمنڈ سے بہتر ہے؟ اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ عام کنزیومر کے لیے، ان دونوں میں بہت کم فرق ہے۔ دونوں آپٹیکلی، کیمیکلی، اور جیولوجیکلی ایک جیسے ہوتے ہیں۔ لیکن، یہ دونوں اپنے اوریجن اور کریشن پروسس میں مختلف ہیں۔ ماریا ڈولٹن، جو کہ ایک جیولری ایکسپرٹ ہیں، کہتی ہیں فرق پتھر کی فزیکل اسٹرکچر میں نہیں، بلکہ اس کے سورس میں ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ اسکو پہن کر کیسا محسوس کرتے ہیں۔
-لیب گرون اور نیچرل ڈائمنڈز کے فرق
-کریشن پروسس
نیچرل ڈائمنڈز- یہ ڈائمنڈز زمین کے اندر، مینٹل لیئر میں بنتے ہیں۔ کاربن ایٹمز، جو کہ ہائی پریشر اور ہائی ٹمپریچر کے تحت، اربوں سال تک رہتے ہیں، تب جا کے ڈائمنڈ کی سولڈ فارم میں بدلتے ہیں۔ پھر، وولکینک اِرپشنز انہیں زمین کی سطح تک لے آتی ہیں، جہاں سے انہیں مائننگ کے ذریعے نکالا جاتا ہے۔
لیب گرون ڈائمنڈز- یہ ڈائمنڈز لیب میں بنائے جاتے ہیں۔ انہیں بنانے کے لیے دو میتھڈز استعمال ہوتے ہیں: (کیمیکل ویپر ڈیپوزیشن) اور (ہائی پریشر ہائی ٹمپریچر)۔ دونوں میتھڈز میں پور کاربن کو انٹینس پریشر اور ہیٹ دیا جاتا ہے، جس سے ڈائمنڈ کی کرسٹلائن اسٹرکچر بن جاتی ہے
-قیمت
نیچرل ڈائمنڈز– یہ زیادہ مہنگے ہوتے ہیں کیونکہ یہ بہت ریئر ہوتے ہیں۔ مائننگ پروسس بہت کمپلیکس اور ایکسپینسو ہے، اور اس میں کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ زمین سے کیا نکلے گا۔
لیب گرون ڈائمنڈز-یہ نیچرل ڈائمنڈز سے سستا ہوتا ہے—کبھی کبھی 50% تک سستا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں بنانے میں زیادہ کاسٹ نہیں لگتی اور یہ مائننگ پروسس سے فری ہوتے ہیں۔
-ویلیو
نیچرل ڈائمنڈز کی ویلیو زیادہ ہوتی ہے کیونکہ مارکیٹ میں ان کی ڈیمانڈ اور ویرائٹی زیادہ ہوتی ہے۔ لیب گرون ڈائمنڈز کی ویلیو کم ہوتی ہے، لیکن یہ بھی ڈائمنڈ ہی ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو ڈائمنڈ صرف سیمبل آف لوو کے طور پر چاہیے، تو لیب گرون ڈائمنڈ بھی آپکے لیےایک اچھا آپشن ہو سکتا ہے
-پائیداری
دونوں ٹائپس کے ڈائمنڈز موہس ہارڈنیس اسکیل پر 10/10 ہوتے ہیں، جو کہ سب سے ہارڈ سبسٹینس ہے۔ اس لیے، یہ روزانہ پہننے کے لیے پرفیکٹ ہوتے ہیں۔
-وضاحت اور رنگ
لیب گرون اور نیچرل ڈائمنڈز دونوں کو 4 Cs4 (کٹ، کلیرٹی، کلر، کیرٹ) کے حساب سے گریڈ کیا جاتا ہے۔ دونوں میں کلیرٹی اور کلر کا اسکیل عموماًایک جیسا ہوتا ہے۔
-خریداری کی ٹپس
لیب گرون ڈائمنڈز بنانے میں بھی انرجی لگتی ہے، لیکن ان کا سپلائی چین کلئیر اور ٹرانسپیرنٹ ہوتا ہے-نیچرل ڈائمنڈز کے لیے، کینیڈا جیسے سورسز (ڈایویک ڈائمنڈ مائن) اور کینیڈا مارک پروگرام فل ٹریسیبل ہیں۔اگر آپ ایتھیکل اور انوائرنمنٹل وجوہات پر فوکس کرنا چاہتے ہیں، تو لیب گرون ڈائمنڈز بہتر آپشن ہے۔
اگر آپکو یہ آرْٹِیکَل پڑھ کا کچھ جنی کو ملا تو اپنی رائے دینا مت بحولیی گا شکریہ